ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ آج ایرانی مسلح افواج ، ایرانی ہتھیار بالخصوص بیلسٹک میزائل پہلے سے کہیں زيادہ ملکی اور قومی دفاع کے لئےآمادہ ہیں۔ انھوں نے بعض فوجی ماہرین کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کی سرخ لائن کا سلسلہ دائمی ہے اور جن مجاہدوں کے کام نتیجے تک پہنچ جاتے ہیں اللہ تعالی انھيں شہادت کے اجر سے نوازتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر چہ فوجی ماہرین کا حادثہ غمناک ہے لیکن اس سے اہداف کی جانب سفر کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اور ایرانی بیلسٹک میزائل ملک اور قوم کا دفاع کرنے کے لئے پہلے کی نسبت کہیں زيادہ آمادہ ہیں۔ ........
/169